Talks of a memorable meeting on the border of Lata and Noorjahan

لتا اورنورجہاں کی سرحد پر یادگار ملاقات کے چرچے

eAwazفن فنکار

ممبئی: لتا منگیشکراورنورجہاں کی سرحد پرہوئی یادگارملاقات میں نورجہاں نے لتا کوبریانی اورمٹھائی پیش کی۔بلبل ہند کہلانے والی لتا منگیشکر 1952 میں بھارتی پنجاب کے شہرامرتسرگئیں توان کا دل نورجہاں سے ملاقات کوچاہنے لگا جو2 گھنٹے کے فاصلے پرلاہورمیں رہتی تھیں۔

لتا نے نورجہاں کوفون کیا اورایک گھنٹے تک فون پربات کرنے کے بعد دونوں نے ملنے کا فیصلہ کیا۔برصغیرکی دوعظیم گلوکاراں کی واہگہ کی سرحد پرجذباتی ملاقات نے سماں باندھ دیا اوردیکھنے والے اپنے آنسوں پرقابو نہ رکھ پائے۔

نورجہاں لتا کے لئے خصوصی طورپربریانی پکوا کراورلاہورکی مشہورمٹھائی لے کرگئیں۔ نورجہاں کے ساتھ ان کے شوہرتھے اورلتا کے ساتھ ان کی دونوں بہنیں اوشا اورمینا بھی تھیں۔دونوں لیجنڈز کی ملاقات کے چرچے طویل عرصے تک میڈیا میں رہے۔