مدینہ المنورہ : حرمین شریفین پریزیڈینسی کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کو مسجد نبویۖ میں معاون خصوصی کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی ۖ (حرمین شریفین) کے انتظامی امور کی نگرانی کرنے والے ادارے حرمین شریفین پریزیڈینسی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی خاتون کی اس اہم عہدے پر تقرری کی گئی ہے۔عرب میڈیا کا کہنا ہیکہ ڈاکٹر فاطمہ بنت عبدالعزیز مسجد نبوی ۖ میں شعبہ خواتین کی معاون خصوصی ہوں گی ۔