Rana Ayub, a Muslim woman journalist

مودی سرکارپرتنقید کیوں کی؟ مسلمان خاتون صحافی کی1کروڑسے زائد رقم ضبط

eAwazآس پاس

نئی دہلی: بھارت میں بے جے پی کی ہندوانتہاپسند حکومت کی پالیسیوں پرتنقید کرنے والی مسلمان خاتون صحافی رعنا ایوب کی ایک کروڑ روپے سے زائد کی رقم ضبط کرلی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکارکی ہندوانتہاپسند پالیسیوں پرکھل کرتنقید کرنے والی بھارت کی عالمی سطح پرمشہورمسلمان خاتون صحافی اورمصنفہ رعنا ایوب کی ایک کروڑسے زائد رقم ضبط کرلی گئی۔

بھارت میں مالی جرائم کی تحقیقات کرنے والی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے رعنا ایوب پرمنی لانڈرنگ کا الزام لگا کررقم ضبط کی۔بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رعنا ایوب نے خیراتی ادارے کے نام پررقم جمع کی جوپہلے ان کے والد اوربہن اورپھررعنا ایوب کے اکانٹ میں ٹرانسفرہوئی۔

رعنا ایوب نے اس بات کا جواب نہیں دیا کہ انہوں نے رقم کہاں خرچ کی اورمتعدد جعلی رسیدیں جمع کرائیں۔خیراتی ادارے کے نام پرجمع کی گئی رقم کا غلط اورمشکوک انداز میں استعمال کیا گیا۔

رعنا ایوب اکثرہندوانتہاپسند حکومت کومسلمان دشمن پالیسیوں اوراقدامات پرتنقید کا نشانہ بناتی ہیں۔رعنا ایوب کوماضی میں بھی سوشل میڈیا پرقتل کی دھمکیاں ملتی رہی ہیں اورآن لائن ٹرولنگ کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔