US directs its citizens to leave Ukraine

امریکا کی اپنے شہریوں کو یوکرین چھوڑنے کی ہدایت

eAwazورلڈ

کیف: یوکرین پر روسی جارحیت کے خطرے کے پیش نظر امریکا نے یوکرین میں موجود امریکی شہریوں کو فوری طور پر یوکرین چھوڑنے کی ہدایت اور یوکرین کا سفر نہ کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔امریکی محکمہ خارجہ کی یوکرین سے متعلق امریکی شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری کے ساتھ امریکی صدر بائیڈن نے بھی امریکی شہریوں کو فورا یوکرین سے نکلنے کی ہدایت کردی ہے۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ یوکرین کیمعاملے پر چیزیں تیزی سے بگڑ سکتی ہیں، روسی حملے کی صورت میں امریکی فوجی کسی بھی امدادی مشن میں شامل نہیں ہوں گے۔ چبرطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ روس یوکرین کے ساتھ سرحد پر ایک لاکھ سیزائد فوجی جمع کرچکا ہے، جبکہ روس نے یوکرین پر حملے کی منصوبہ بندی کی رپورٹ کی تردید کی ہے۔