US Secretary of State Anthony Blinken

روس بیجنگ اولمپکس کے دوران یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے، امریکہ

eAwazورلڈ

واشنگٹن : امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ روس یوکرین کی سرحد پر مزید فوجی اکٹھی کر رہا ہے اور بیجنگ میں جاری سرمائی اولمپکس حملہ کر سکتا ہے۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے کہا کہ ہم ایک ایسی صورتحال سے دوچار ہیں کہ جس کے تحت کبھی بھی حملہ شروع ہو سکتا ہے اور یہ واضح رہے کہ اس میں اولمپکس بھی ہو رہے ہیں۔
انٹونی بلنکن نے آسٹریلیا، بھارت، جاپان اور امریکہسمیت چار ممالک کے ہم منصبوں سے میلبرن میں ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سادہ الفاظ میں ہمیں روسی پیش قدمی کے بہت پریشان کن آثار نظر آ رہے ہیں۔بلنکن نے اصرار کیا کہ امریکہروس کے ساتھ اختلافات کو سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے کو ترجیح دے گا اور روس سے ہر ممکن مذاکرات کی کوشش کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہم مزاحمت اور دفاع بنانے کے حوالے سے بھی بہت واضح ہیں اور روس پر یہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ اگر اس نے نئے سرے سے جارحیت کا راستہ اختیار کیا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔بلنکن کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب صدر جو بائیڈن نے یوکرین میں امریکیوں شہریوں پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر ملک چھوڑ دیں اور ان کی یہ اپیل اس بات کا واضح عندیا ہے کہ عن قریب جنگ ہونے والی ہے۔

بائیڈن نے این بی سی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکی شہریوں کو اب یوکرین چھوڑ دینا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم دنیا کی سب سے بڑی افواج میں سے ایک سے نمٹ رہے ہیں، یہ ایک بہت مختلف صورتحال ہے اور چیزیں تیزی سے بگڑ سکتی ہیں۔