کابل: افغانستان میں طالبان حکومت کی زیرحراست2 غیرملکی صحافیوں اورایک افغان شہری کو رہا کردیا گیا۔افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹویٹ میں کہا کہ عالمی ادارے کے لئے کام کرنے والی غیرملکیوں کوشناختی کارڈ، لائسنس اوردیگردستاویزات نہ ہونے پرگرفتارکیا گیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ غیرملکیوں کی شناخت کی تصدیق ہونے کے بعد انہیں رہا کردیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان کی جانب سے 2 گرفتارصحافیوں اورایک افغان شہری کی رہائی قابل اطمینا ن ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں صحافی اقوام متحدہ کے مہاجرین کے لئے کام کرنے والے کمیشن کے اسائنمنٹ پرافغانستان میں موجود ہیں جبکہ افغان شہری ان کی معاونت کررہے ہیں۔