Army Chief General Qamar Javed Bajwa visits Panjgur

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ پنجگور

eAwazپاکستان

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان کے ضلع پنجگور کا دورہ کیا اور پورا دن فوجی جوانوں کے ساتھ گزارا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کو پنجگور میں مقامی فوجی کمانڈر نے سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے فوجی جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کوسراہا اور حالیہ دہشت گرد حملوں کے خلاف فوجی جوانوں کی جوابی کارروائی کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آپریشنل تیاریوں کےا علیٰ معیار کو برقرار رکھنے پر زور دیا اور مادر وطن کےدفاع میں عظیم قربانیاں دینے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے علاقہ عمائدین اور زعما کے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کو سراہا اور کہا کہ دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے دہشت گردوں اور ان کے معاونین کے گٹھ جوڑکو توڑنا ضروری ہے۔؎

ان کا کہنا تھاکہ دہشت گردوں کو کسی بھی قیمت پرحاصل کامیابیوں کونقصان پہنچانےکی اجازت نہیں دیں گے۔

آرمی چیف نے علاقے کی ترقی کیلئے مقامی عمائدین کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

خیال رہے کہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں فوجی جوانوں نے 2 فروری کو دہشت گردوں کا حملہ پسپا کیا تھا۔