solidarity with Kashmir

کشمیرسے اظہاریکجہتی کے بعد بھارت میں ملٹی نیشنل کمپنیوں پرہندوانتہا پسندوں کا حملہ

eAwazآس پاس

نئی دہلی: بھارتی ریاست گجرات میں ہندو انتہا پسندوں مظاہرین نے سوشل میڈیا پر مقبوضہ جموں و کشمیرسے اظہار یکجہتی کی پاداش میں متعدد ملٹی نیشنل کمپنیوں کی ملکیت والے اسٹورز کو بند کرادیا۔واضح رہے کہ 5 فروری (یوم کشمیر) کے موقع پر پاکستان میں ملٹی نیشنل کمپنیوں ہنڈائی موٹرز، کِیا موٹرز، فاسٹ فوڈ چین ڈومینو پیزا، پیزا ہٹ اور کے ایف سی کی جانب سے سوشل میڈیا پر مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی گئی تھی۔

جس کے بعد ہندو قوم پرست تنظیم وشوا ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے رہنما دنیش ناودیا نے سورت شہر میں ایک احتجاج کے دوران کہا کہ یہ کمپنیاں بھارت میں کاروبار نہیں کر سکتیں جو کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت کر رہی ہیں۔

زعفرانی اسکارف پہننے مظاہرین نے ’کشمیر ہمارا ہے‘ نعرے لگائے اور اس دوران ایک اور ہندو قوم پرست گروپ بجرنگ دل کے 100 سے زائد اراکین بھی احتجاج میں شامل ہوگئے۔وی ایچ پی اور بجرنگ دل دونوں ہی نریندر مودی کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے منسلک ہیں۔