Canada decides to move troops from Ukraine to Europe

کینیڈا کا یوکرین سے اپنے فوجی یورپ منتقل کرنے کا فیصلہ

eAwazورلڈ

کیف : کینیڈا نے اپنے کچھ فوجیوں کو یوکرین سے یورپ منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔کینیڈین وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجیوں کی منتقلی عارضی ہوگی، فیصلہ فوجیوں کی حفاظت کے لیے کیا گیا ہے۔وزارت دفاع کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کینیڈین فوجیوں کی منتقلی کا مقصد یوکرین میں مشن بند کرنا نہیں۔

واضح رہے میڈیا رپورٹس کےمطابق یوکرین کے صدر نے امریکی ہم منصب کو اظہار یکجہتی کے لیے’’کیف ‘‘ آنےکی دعوت دی ہے، تاہم وائٹ ہاؤس کی جانب سےاس پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔دوسری جانب امریکا جرمنی برطانیہ سمیت 19 ملکوں نے اپنےشہریوں کویوکرین چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے، جبکہ یورپی یونین نے یوکرین میں موجود اپنے اداروں کے غیر ضر وری عملے کو واپس بلا لیا ہے۔