Australian fast bowler Michael Nesser's tour of Pakistan

آسٹریلوی فاسٹ بولر مائیکل نیسر کا ٹیم کے ہمراہ دورۂ پاکستان خدشات کا شکار

eAwazپاکستان

سڈنی : آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر مائیکل نیسر سائیڈ اسٹرین کا شکار ہوگئے ہیں، ان کا ٹیم کے ہمراہ دورۂ پاکستان خدشات کا شکار ہوگیا ہے۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق مائیکل نیسر برسبین میں نیوساؤتھ ویلز کے خلاف میچ میں سائیڈ اسٹرین کا شکار ہوئے تھے۔مائیکل نیسر پاکستان کا دورہ کرنے والی اٹھارہ رکنی آسٹریلوی ٹیم کا حصہ ہیں، مائیکل نیسر سے قبل اسٹیو اسمتھ اتوار کو کنکشن کا شکار ہوئے تھے، ان کی بھی ٹیم میں شمولیت خدشات کا شکار ہے۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے دورۂ پاکستان کے لیے 18 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا تھا، ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے جبکہ اسٹیو اسمتھ نائب کپتان ہوں گے۔گزشتہ دنوں کرکٹ آسٹریلیا نے بورڈ میٹنگ کے بعد دورۂ پاکستان کی باضابطہ تصدیق کی تھی، آسٹریلین ٹیم 1998ء کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کررہی ہے۔

پی سی بی نے دورے کے نئے شیڈول کا اعلان کیا، دورہ اب کراچی کے بجائے پنڈی سے شروع ہوگا اور پنڈی ہی میں ختم ہوگا۔آسٹریلوی ٹیم 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی، چاروں وائٹ بال میچز لاہور کی بجائے راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔کینگروز 5 اپریل کو راولپنڈی میں آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل کر وطن لوٹ جائیں گے۔

مقامات میں تبدیلی یوم پاکستان کی ریہرسل اور لاجسٹک وسائل کو پیش نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔دونوں بورڈز نے اتفاق کیا ہے کہ مہمان ٹیم بذریعہ چارٹرڈ پرواز اسلام آباد پہنچے گی، آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد انہیں ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔