Shadow Minister Naz Shah raised the issue of hijab in India with the British government

شیڈو وزیر ناز شاہ نے بھارت میں حجاب کا مسئلہ برطانوی حکومت کے ساتھ اٹھا دیا

eAwazورلڈ

لندن : برطانیہ کی شیڈو وزیر ناز شاہ نے بھی بھارت میں حجاب کا مسئلہ برطانوی حکومت کے ساتھ اٹھادیا۔ناز شاہ نے کہا کہ برطانوی وزیرخارجہ کو خط لکھا ہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ خط میں یہ بھی درخواست کی ہے کہ بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرکے اس معاملے پر وضا حت مانگی جائے ۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک سمیت ملک کے مختلف حصوں میں اسکولوں میں مسلمان طالبات پر حجاب پہننے پر پابندی عائد کی گئی ہے جس کے خلاف ناصرف بھارت میں احتجاج کیا جارہا ہے بلکہ دیگر ممالک بھی اس کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔