Welfare investigation against Prince Charles

شہزادہ چارلس کے خلاف فلاحی ادارے کی تحقیقات

eAwazورلڈ

شہزادہ چارلس: سعودی شہری کو برطانوی شہریت کی پیشکش کا الزام، شہزادہ چارلس کے فلاحی ادارے کی تحقیقات

میٹرو پولیٹن پولیس ان دعوؤں کی تحقیق کرے گی کہ برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس کے فلاحی ادارے نے ایک سعودی شہری کو برطانوی اعزازات حاصل کرنے میں مدد کی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ الزامات کی تحقیق آنرز (پریونشن آف ابیوزز) ایکٹ 1925 کے تحت کی جا رہی ہے۔

میٹروپولیٹن پولیس نے کہا ہے کہ ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی اور پولیس نے کسی کا باقاعدہ انٹرویو بھی نہیں کیا ہے۔

شہزادہ چارلس کی فاونڈیشن کا کہنا ہے کہ کسی جاری تحقیق کے بارے میں تبصرہ کرنا نامناسب ہوگا۔

پولیس نے 2021 میں موصول ہونے والے ایک خط کا جائزہ لینے کے بعد تحقیق شروع کی ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ خط شہزادہ چارلس کے سابق شاہی خدمت گار مائیکل فاسٹ نے لکھا تھا۔

اس کے تھوڑے عرصے بعد مائیکل فاسٹ نے شہزادہ چارلس کی فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو کے عہدے کو عارضی طور پر چھوڑ دیا تھا۔ شہزادہ چارلس کے ادارے نے کہا تھا کہ الزامات کی تحقیق کی جا رہی ہے۔