PSL 7 Peshawar Zalmi loses to Islamabad United by 10 runs in thrilling match

پی ایس ایل 7: پشاور زلمی کی اسلام آباد یونائیٹڈ کوسنسنی خیز مقابے میں 10 رنز سے شکست 

eAwazکھیل

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 7 کے 24 ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 10 رنز سے شکست دیدی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا اور پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے، جواب میں اسلام آباد کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بناسکی۔

اس سے قبل زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے اسلام آباد کو 207 رنز کا ہدف دیا تھا، زلمی کی جانب سے محمد حارث نے دھواں دھار اننگز کھیلی اور 32 گیندوں پر 70 رنز بنائے۔

ان کے علاوہ شعیب ملک 38 اور یاسر خان 35 رنز بنا کر نمایاں رہے، ردرفورڈ نے 16 اور حضرت اللہ زازئی نے 13 رنزبنائے جب کہ بین کٹنگ اور وہاب ریاض صفر پر آؤٹ ہوئے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف 3 اور وقاص مقصود 2 وکٹیں حاصل کرکے نمایاں رہے۔

ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بناسکی، اعظم خان 45 گیندوں پر 85 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اعظم کے علاوہ رحمان اللہ گرباز نے 46 اور مبصر نے 21 رنز بنائے، ان کے علاوہ کوئی اور بلے باز خاطر خواہ کھیل پیش نہ کرسکا۔فہیم اشرف 9 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جب کہ کپتان  آصف علی صرف 11 رنز بنا سکے۔ زلمی کی جانب سے سلمان ارشاد نے 3 اور وہاب ریاض نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔