Australia announces ODI and T20 squad for Pakistan tour

دورہ پاکستان کیلئے آسٹریلیا نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا

eAwazکھیل

 کرکٹ ورلڈ نیوز ؛ دورہ پاکستان کیلئے آسٹریلیا نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا 

آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کیلئے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا، 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی 29مارچ سے 5 اپریل تک راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

ڈیوڈ وارنر اور تجربہ کا پیسرز کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی، قیادت ایرون فنچ کریں گے، دیگر منتخب کھلاڑیوں میں اسٹیون اسمتھ، مارک اسٹوئنس، ایڈم زمپا، سین ایبٹ، ایشٹن اگار، جیسن بہرنڈورف، الیکس کیری، ناتھن ایلس، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مارنس لبوشین، مچل مارش، بین میکڈرمٹ اور کین رچرڈسن شامل ہیں۔

اسٹار کرکٹرز ڈیوڈ وارنر، پیٹ کمنز، جوش ہیزل وڈ، مچل اسٹارک اور گلین میکسویل کی خدمات میسر نہیں ہوں گی، 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی 29مارچ سے 5 اپریل تک راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔