Senior PPP leader Rehman Malik has passed away

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما رحمان ملک انتقال کرگئے

eAwazپاکستان

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک انتقال کر گئے، وہ اسلام آباد کے نجی اسپتال میں کورونا کے باعث وینٹی لیٹر پر تھے اور صحتیاب نہ ہوسکے، انہیں پھیپڑوں کا عارضہ بھی لاحق تھا۔

سابق وزیر داخلہ رحمان ملک 1951 میں سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، کراچی یونیورسٹی سے ایم ایس سی شماریات اورپی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری حاصل کی۔ ایف آئی اے کے سربراہ بھی رہے۔ رحمان ملک کو ان کے بہترین کارکردگی کی بنیاد پر حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ شجاعت اور نشان امتیاز سے نوازا گیا۔

2008 سے 2013 تک پاکستان کے وزیر داخلہ رہے۔ رحمان ملک کا شمار بینظیر بھٹو کے با اعتماد اور وفادار ساتھیوں میں ہوتا تھا۔ ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان میثاق جمہوریت میں اہم کردار ادا کیا۔ رحمان ملک کراچی میں پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان اختلافات کی صورت میں پل کا کردار بھی ادا کرتے تھے۔ رحمان ملک پیپلز پارٹی کی طرف سے 2018 سے سینیٹ کے رکن تھے۔