روس نے یوکرین پر حملہ کر دیا

eAwazورلڈ

روس نے یوکرین پر حملہ کر دیا، جس کے بعد یوکرین کے دارالحکومت کیف میں دھماکے سنے گئے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین پر خصوصی فوجی آپریشن کا اعلان کرتے ہوئے یوکرین کی فوج سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

صدر پیوٹن نے دھمکی دی ہے کہ بیرونی مداخلت ہوئی تو روس جواب دے گا۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے یوکرین کی فوج سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

پیوٹن کے مطابق یہ فوجی آپریشن یوکرین کی دھمکیوں کے جواب اور اسلحے سے پاک خطے کے لیے ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت کیف میں متعدد دھماکے سنے گئے، جبکہ یوکرینی شہر ماریوپول میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں، یوکرین نے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی سفیر برائے اقوامِ متحدہ نے سلامتی کونسل کو مشرقی یوکرین پر روسی حملے سے آگاہ کر دیا۔

روسی سفیر برائے اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت روس کا آپریشن درست ہے۔

نیوز سورس جنگ نیوز