Google has announced that Hangouts will be upgraded to Google Chat

گوگل نے ہینگ آؤٹس کو اپ گریڈ کر کے گوگل چیٹ پر منتقل کرنے کا اعلان کردیا

eAwazسائنس و ٹیکنالوجی

سان فرانسسکو: انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے واٹس ایپ کو ٹف ٹائم دینے کے لیے پرانی ایپ ہینگ آؤٹ کو اپ گریڈ کر کے گوگل چیٹ پر منتقل کرنے کا اعلان کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ گوگل ورک اسپیس صارفین کے لیے ہینگ آؤٹس کو گوگل چیٹ پر 22 مارچ تک منتقل کردیا جائے گا۔

کمپنی نے صارفین کو مشورہ دیا کہ وہ سیٹنگز کے آپشن میں جاکر گوگل چیٹ کو منتخب کرلیں، جس کے بعد انہیں جی میل کے استعمال کے ساتھ چیٹ کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔
اس کے علاوہ گوگل کا کہنا تھا کہ ہے صارفین ہینگ آؤٹس کی ویب سائٹ کے ذریعے بھی چیٹ کرسکتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق ڈومین اپ گریڈ ہونے کے بعد جن موبائل فونز میں ہینگ آؤٹس ایپلی کیشن موجود ہے انہیں اپ ڈیٹ بھیجی جائے گی جبکہ باقی صارفین کو ای میل کے ذریعے نئی سروس سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔

ٹیکنالوجی ماہرین نے بتایا کہ گوگل نے ہینگ آؤٹ کو جدید انداز سے پیش کیا جائے گا، جہاں چیٹ کے ساتھ سرچ باکس اور جی میل سرچ بھی نظر آئے گا جبکہ اسے موبائل فون کے علاوہ ویب ورژن یا براؤزر پر بھی استعمال کیا جاسکے گا۔

نیوز سورس ایکسپر یس نیوز