ہیری اور میگھن کا یوکرین کی بہادر عوام کو خراجِ تحسین

eAwazفن فنکار

برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی حاصل کرنے والے شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن مارکل نے نیشنل ایسوسی ایشن فار دی ایڈوانسمنٹ آف کلرڈ پیپل ایوارڈز کی تقریب میں یوکرین کی عوام کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس کو ان کی خصوصی کامیابیوں اور عوامی خدمات پر نیشنل ایسوسی ایشن فار دی ایڈوانسمنٹ آف کلرڈ پیپل (NAACP) امیج ایوارڈز میں صدر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

شہزادہ ہیری نے اپنا ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کہا کہ’ہم یوکرین کے لوگوں کو تسلیم کرنا چاہیں گے، جنہیں بطور عالمی برادری ہماری مسلسل حمایت کی فوری ضرورت ہے‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’وہ آج رات اس ایوارڈ اور اس کمیونٹی دونوں کے لیے بے پناہ شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اتنی گرمجوشی سے استقبال کیا‘۔

اس تقریب میں ہیری اور میگھن نے متعدد عالمی مسائل اور سماجی ناانصافیوں کے بارے میں بھی بات کی۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی ہیری اور میگھن نے اپنا ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے یوکرین کے لوگوں سے اظہارِ یکجہتی کیا۔

ہیری اور میگھن کی آرچ ویل ویب سائٹ پر شیئر کیے گئے بیان میں لکھا گیا ہے کہ ’شہزادہ ہیری اور میگھن، ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس اور آرچ ویل میں ہم سب بین الاقوامی اور انسانی قانون کی اس خلاف ورزی کے خلاف یوکرین کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور عالمی برادری اور اس کے رہنماؤں کی بھی یوکرین کے عوام کے ساتھ یکجہتی کرنے پرحوصلہ افزائی کرتے ہیں‘۔
نیوز سورس جنگ نیوز