یورپی یونین نے روس کے سات بینکوں کو عالمی سوئفٹ نیٹ ورک سے باہر نکال دیا۔ سوئفٹ نیٹ ورک سے باہر نکالے گئے بینکوں کی فہرست میں روس کے سبربینک اور گز پروم بینک کا نام شامل نہیں ہے۔
یورپی ملکوں کی روسی گیس اور تیل کی ادائیگی کیلئے سبربنک اور گز پروم بنک سوئفٹ میں شامل ہیں۔
یورپی کمیشن کی سربراہ نے کہا ہے کہ روسی مالیاتی نظام، روسی ہائی ٹیک صنعتوں اور روسی بدعنوان اشرافیہ کیخلاف سخت پابندیاں اپنائی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سوئفٹ سے روسی بینکوں کو منقطع کرنے کا فیصلہ پیوٹن اور کریملن کیلئے ایک اور واضح اشارہ ہے۔
یوکرین کے مشرقی شہر خارکیف کے علاقائی ڈپٹی گورنر نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی فورسز نے خارکیف میں سٹی کونسل کی عمارت پر کروز میزائل سے حملہ کیا ہے۔
خارکیف میں دو روز کے دوران شدید شیلنگ ہوتی رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز خارکیف میں روسی حملوں میں21 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
نیوز سورس جنگ نیوز