امریکی سینیٹ نے ڈونلڈ بلوم کو پاکستان کے لیے امریکی سفیر تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
ڈونلڈ بلوم اس وقت تیونس میں امریکی سفیر ہیں اور وہ اسلام آباد میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی جگہ لیں گے۔
امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سے شراکت داری علاقائی سکیورٹی کے لیے اہم ہے، یہ شراکت داری تجارت، سرمایہ کاری کے لیے بھی اہم ہے۔
ڈونلڈ بلوم مشرق وسطیٰ اُمور کے ماہر ہیں اور عربی زبان جانتے ہیں، وہ کابل، مقبوضہ بیت المقدس، قاہرہ، بغداد اور کویت میں امریکی سفارتی مشنز میں کام کر چکے ہیں۔
نیوز سورس جیو نیوز