Europe's largest power plant hit by Russian shelling

یورپ کا سب سے بڑا پاور پلانٹ روسی شیلنگ کا نشانہ ، پاور پلانٹ میں آتشزدگی

eAwazورلڈ

روسی فورسز کے یوکرین میں توانائی پیدا کرنے والے اہم شہر میں حملے جاری ہیں جہاں یورپ کا سب سے بڑا پاور پلانٹ نشانہ بنا اور آگ لگنے کے بعد متاثرہ اسٹیشن سے تابکاری کے خدشات ظاہر کیے جارہے ہیں۔

خبرایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق پلانٹ کے ترجمان اینڈری تز نے یوکرینی ٹیلی ویژن کو بتایا کہ شیل براہِ راست انرہوڈر شہر میں زپوزیہیا میں پلانٹ پر گر رہے تھے، جس کے نتیجے میں 6 میں سے ایک ری ایکٹر میں آگ لگی۔

انہوں نے کہا کہ اس پلانٹ کی مرمت جاری تھی اور فعال نہیں تھا لیکن اس کے اندر جوہری ایندھن موجود ہے۔

حکومتی عہدیداروں نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے پی کو بتایا کہ پلانٹ کے قریب تابکاری کا علم ہوا ہے جو تقریباً 25 فیصد یوکرین کو بجلی فراہم کرتا ہے۔

اینڈری تز نے کہا کہ فائر فائٹرز شعلوں کے قریب نہیں جاسکتے ہیں کیونکہ وہ اب بھی وہاں فائرنگ کر رہے ہیں۔

یوکرینی وزیر خارجہ دیمترو کولیبا نے ٹوئٹ میں روسی افواج سے درخواست کی کہ حملے روکیں اور فائر ٹیم کو اندر جانے کا موقع دیں۔
نیوز سورس ڈان نیوز