WhatsApp introduces new voice recording feature for users

واٹس ایپ کا صارفین کے لیےنیا وائس ریکارڈنگ فیچر متعارف

eAwazسائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ کی جانب سے ایک نئے فیچر پر کام کیا جارہا ہے جو صارفین کو وائس نوٹ کی ریکارڈنگ روکنے اور پھر پلے کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

اس طرح صارف کو اگر کچھ ریکارڈ کرنے کے بعد غلطی کا احساس ہوا تو دوبارہ سے مکمل ریکارڈنگ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

واٹس ایپ میں ابھی وائس ریکارڈنگ کے بعد اسے سننے کی سہولت تو موجود ہے مگر اسے روکنے کی سہولت اب تک موجود نہیں تھی۔

ویسے یہ فیچر آئی او ایس (اگر آپ ریکارڈنگ لاک کردیں تو) اور ڈیسک ٹاپ ورژن میں دستیاب ہے اور اب جاکر اینڈرائیڈ میں اس کی آزمائش کی جارہی ہے۔