بیشتر افراد بڑھاپے کے ساتھ آنے والی جسمانی کمزوریوں اور بیماریوں سے بچنے کی خواہش رکھتے ہیں اور لگتا ہے کہ بہت جلد ایسا ممکن ہوسکے گا۔
سائنسدانوں نے سدابہار جوانی کے حصول میں نمایاں پیشرفت کا دعویٰ کیا ہے۔
کم از کم درمیانی عمر کے چوہوں پر وہ ایسا کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
امریکا سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں نے جین تھراپی کی ایک قسم کی مدد سے درمیانی عمر کے چوہوں کے عمر رسیدہ خلیات کو نیا کردیا جس سے وہ جانور زیادہ جوان نظر آنے لگے۔
مگر اس طریقہ کار کو انسانوں پر اپنانا اتنا آسان نہیں ہوگا مگر نتائج سے ایسی نئی تھراپیز کی تشکیل میں مدد مل سکے گی جو عمر بڑھنے کے عمل کو سست یا ریورس کرنے میں استعمال کی جاسکیں گی جس سے عمر کے ساتھ لاحق ہونے والے امراض جیسے کینسر، ہڈیوں کی کمزوری اور الزائمر وغیرہ کی روک تھام ہوسکے گی۔
امریکی بائیوٹیک کمپنی جینین ٹیک کی اس تحقیق میں شامل ہنرچ جیسپر نے بتایا کہ عمر بڑھنے کے ساتھ لاحق ہونے والی متعدد بیماریوں کی روک تھام میں اس طریقہ کار سے فائدہ ہونے کا امکان ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس طریقہ کار سے مخصوص طبی مسائل سے مقابلہ کیا جاسکا تو ایسے نئے علاج کو تشکیل دیا جاسکے گا زندگی کے ہر مرحلے کی طبی ضروریات پر نمایاں اثرات مرتب کرسکیں گے۔
نیوز سورس ڈان نیوز