اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت عالمی برادری ‘بھارتی میزائل’ کا معاملہ حل کرے: وزیر خارجہ

eAwazپاکستان

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس سے بات چیت کی اور ان کے ساتھ موجودہ علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا، خاص طور پر 9 مارچ کو بھارت کی جانب سے حادثاتی طور پر میزائل فائر کرکے پاکستان کی فضائی حدود کی کھلی خلاف ورزی۔

وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو فون پر میزائل کے نام نہاد ‘حادثاتی’ فائر کے بارے میں آگاہ کیا، میزائل گرنے کے بارے میں انہوں نے ہوا بازی کی حفاظت کے ساتھ ساتھ علاقائی امن اور استحکام کے لیے بھارت کی غفلت کی عکاسی کرتا ہے.

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتا رہا ہے۔

بھارت کے اسٹریٹجک ہتھیاروں کے انتظام میں سنگین نوعیت کی متعدد کوتاہیوں اور تکنیکی خامیوں کا ذکر کرتے ہوئے اوزیر خارجہ نے کہا کہ یہ واقعہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل سے مطابقت رکھتا ہے اور اس معاملے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت عالمی برادری کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنی گفتگو کے دوران وزیر خارجہ نے پاکستان کی حدود میں بھارتی میزائل گرنے کے واقع کی مشترکہ تحقیقات کے پاکستان کے مطالبے پر بھی زور دیا۔

نیوز سورس ڈان نیوز