اسرائیل میں کورونا وائرس کا نیا ویریئنٹ سامنے آ گیا

eAwazصحت

اسرائیل کے وزارت نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے دو کیسز منظر عام پر آئے ہیں تاہم وہ اس حوالے سے زیادہ پریشان نہیں ہیں۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یہ نیا ویریئنٹ کووڈ۔19 کی قسم اومیکرون کی دو ذیلی اقسام کو مل کر بنی ہے اور اسرائیل کے بین گوریون ہوائی اڈے پر آنے والے دو مسافروں میں پی سی آر ٹیسٹ کے دوران یہ قسم سامنے آئی۔
وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا کہ یہ قسم ابھی تک پوری دنیا میں نامعلوم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس نئی قسم کے دو کیسز میں بخار، سر درد جیسی معمولی علامات سامنے آتی ہیں لہٰذا اس میں کسی خاص طبی علاج کی ضرورت نہیں محسوس ہوتی۔

اسرائیل کے وبائی امراض کے محکمے کے سربراہ سلمان زارکا نے اس ویریئنٹ کو کم خطرے کا حامل قرار دیا۔

زارکا نے آرمی ریڈیو کو بتایا کہ دو اقسام کے ملنے سے بننے والی قسم کے بارے میں سب اچھے سے واقف ہیں، اس مرحلے پر ہم اس کے بارے میں فکر مند نہیں ہیں اور ہمیں امید ہے یہ زیادہ خطرناک ثابت نہیں ہو گی۔

نیوز سورس ڈان نیوز