پاکستانی کینیڈین اداکاراحد رضا میر نیٹ فلیکس کی ویب سیریز میں کاسٹ

eAwazفن فنکار

اداکار احد رضا میر کے شائقین کے لیے خوشخبری ہے کہ جلد ہی عہد وفا اداکار اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلیکس کی اوریجنل ہارر ویب سیریز میں اہم کردار میں دکھائی دیں گے۔

احد رضا میر ماضی میں برطانیہ میں ’ہیملیٹ: اے گھوسٹ اسٹوری‘نامی اسٹیج تھیٹر میں مرکزی کردار ادا کر چکے ہیں جب کہ وہ معروف انگریز مصنف ولیم شیسکپیئر کے شہرہ آفاق تھیٹر ڈرامے ’ہیملیٹ‘ (دی ٹریجڈی آف ہیملیٹ، پرنس آف ڈینمارک) میں بھی ایکشن دکھا چکے ہیں۔

اور اب جلد ہی وہ نیٹ فلیکس کی عالمی ہارر لائیو ایکشن ویب سیریز میں برطانوی، امریکی، جاپانی اور یوکرینی اداکاروں کے ہمراہ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

شوبز ویب سائٹ ورائٹی نے اپنی رپورٹ میں تصدیق کی کہ احد رضا میر جاپانی ویڈیو گیم پر بنائی جانے والی ایک ویب سیریز میں اہم کردار میں دکھائی دیں گے۔