لاہور: (دنیا نیوز) آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے بنگلا دیش کو 4 رنز سے شکست دے دی۔
ویسٹ انڈیزخواتین ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے، شیمین کیمبل 53 رنز بنا کر نمایاں رہیں، جوابی اننگز میں بنگلا دیشی ٹیم آخری اوور میں 136 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔
شاندار بولنگ پرفارمنس پر ویسٹ انڈیز کی ہیلے میتھیوز میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دی گئیں۔