ترکی کا کہنا ہے کہ روس اور یوکرین مذاکراتی معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو نے اتوار کے روز کہاکہ بلاشبہ، روس اور یوکرین کے درمیان جنگ جاری ہے، عام شہری مارے جا رہے ہیں، اس کے ساتھ سمجھوتہ کرنا کوئی آسان بات نہیں ہے۔
تاہم انہوں نے کہا کہ ترکی دیکھ رہا ہے کہ دونوں فریقین ایک معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔
ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ترکی دونوں ممالک کی مذاکراتی ٹیموں کے ساتھ رابطے میں ہے لیکن انہوں نے مذاکرات کی تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا۔
اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ترکی یوکرینی صدر زیلینسکی اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ملاقات کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم امن کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں’۔
واضح رہے کہ روس کے وزرائے خارجہ سرگئی لاوروف اور یوکرین کے دیمیترو کولیبا نے رواں ماہ کے اوائل میں ترکی کے شہر انطالیہ میں ملاقات کی تھی تاہم اس بات چیت کا کوئی ٹھوس نتیجہ نہیں نکلا تھا۔ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ترکی دونوں ممالک کی مذاکراتی ٹیموں کے ساتھ رابطے میں ہے لیکن انہوں نے مذاکرات کی تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا۔
اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ترکی یوکرینی صدر زیلینسکی اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ملاقات کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم امن کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں’۔
واضح رہے کہ روس کے وزرائے خارجہ سرگئی لاوروف اور یوکرین کے دیمیترو کولیبا نے رواں ماہ کے اوائل میں ترکی کے شہر انطالیہ میں ملاقات کی تھی تاہم اس بات چیت کا کوئی ٹھوس نتیجہ نہیں نکلا تھا۔