او آئی سی کانفرنس کی آڑ میں اسپیکر نے آئین شکنی کی، شہبازشریف

eAwazپاکستان

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ او آئی سی کانفرنس کی آڑ  میں اسپیکر نے آئین شکنی کی، 14 دن میں اجلاس نہ بُلا کر آئین سے انحراف کیا گیا۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اسپیکر کی جانب سے جان بوجھ کر اجلاس نہ بُلاکر کوشش کی گئی کہ اپوزیشن کو ٹریپ کریں۔

شہباز شریف نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن نے اسلامی ملکوں کے مہمانوں کو خوش آمدید کیا، اپنا لانگ مارچ او آئی سی کی کانفرنس کے لیے موخر کیا۔