Former Afghan Finance Minister Khalid Payenda

افغانستان کے سابق وزیر خزانہ خالد پائندہ امریکا میں اوبر ڈرائیور بن گئے

eAwazآس پاس

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد سابق افغان صدر اشرف غنی کے وزیر خزانہ اپنے اہل خانہ کی کفالت کے لیے اوبر کی گاڑی چلارہے ہیں۔

واشنگٹن پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے خالد پائندہ کا کہنا تھا کہ خاندان کی کفالت کے لیے بطور ڈرائیور کام مل جانے کا احساس خوش کن ہے، میرے پاس رہنے کے لیے کوئی جگہ ہے نہ میں یہاں کا مقامی ہوں اور نہ ہی میں وہاں (افغانستان) کا ہوں۔
انھوں نےکہا کہ اگر میں اگلے دو روز میں 50 ٹرپس مکمل کرلیتا ہوں تو مجھے 95 ڈالر بونس کے طور پر دیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ اشرف غنی کے دور حکومت میں خالد پائندہ نے امریکی تعاون سے 6 بلین ڈالر کے بجٹ کی نگرانی کی تھی۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کے داخل ہونے کے بعد اشرف غنی ملک سے فرار ہوگئے تھے جس کے بعد روس نے دعویٰ کیا تھاکہ اشرف غنی افغانستان سے فرار ہوتے ہوئے اپنے ساتھ پیسوں سے بھری 4 گاڑیاں اور ایک ہیلی کاپٹر بھی لے گئے۔

نیوز سورس جیو نیوز