لاہور ٹیسٹ کے تیسرے روزپاکستان کی ٹیم 268 رنز پر آؤٹ، آسٹریلیا کو 134 رنز کی برتری

eAwazکھیل

لاہور ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں اظہر علی اور عبداللہ شفیق کے بہترین آغاز کے باوجود 268 رنز آؤٹ ہوگئی اور آسٹریلیا کو مجموعی طور پر 134رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 90رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی۔

اننگز کےشروع میں عبد اللہ شفیق اور اظہر علی نے سکور کو آگے بڑھایا تاہم اوپنر 81 رنز بنا کر لیون کا نشانہ بن گئے، اظہر علی کی باری 78 پر ختم ہوئی۔

اس کے بعد کوئی بھی بیٹسمین کریز پر زیادہ دیر ٹک نہ سکا، فواد عالم 13، محمد رضوان 1، ساجد خان6، نعمان ، حسن علی، نسیم شاہ 0 پر آؤٹ ہوئے۔

کپتان بابر اعظم کی 67 رنز کی مزاحمتی اننگز کا خاتمہ مچل سٹارک نے کیا۔

قومی ٹیم زبردست آغاز کے باوجود 268 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ مچل سٹارک نے 4 اور پیٹ کمنز نے 5 شکار کیے۔ قومی ٹیم کیخلاف کینگروز ٹیم کو 123 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔

دوسری اننگز میں آسٹریلیا کی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 11 رنز بنا لیے ہیں۔ ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ کریز پر موجود ہیں۔ اس وقت کینگروز ٹیم کو 134 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔