تیسرا ٹیسٹ:351 رنز کے تعاقب میں پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار

eAwazکھیل

: سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز 351 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور اب تک اس کے پانچ کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔

پانچویں روز کھیل کا آغاز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے کیا۔ اوپنر عبداللہ شفیق 27 رنز بنا کر کیمرون گرین کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوگئے۔ ان کی جگہ اظہر علی آئے جو ٹیم کے 105 رنز کے مجموعی اسکور پر 17 رنز بناکر اسمتھ کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔

ٹیم کے 142 کے اسکور پر امام الحق بھی 70 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، وہ بھی گزشتہ دو کھلاڑیوں کی طرح کیچ آؤٹ ہوئے۔ فواد عالم 11 رنز اور محمد رضوان صفر پر پیٹ کمنز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔