وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد جلسے کے لیے عوام سے جلد از جلد وفاقی دارالحکومت پہنچنے کی اپیل کی ہے۔
رات گئے جاری اپنے آڈیو پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ آج جو جلسہ ہو رہا ہے، یہ تحریک انصاف کی نہیں بلکہ پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے، آج ہم پاکستان کی تاریخ بنانے نکلے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جلسے پر پہنچنے والے شہری جلدی نکلیں کیونکہ سڑکوں پر رش ہوگا، خوف ہے کہ آپ وقت پر نہ پہنچ پائیں۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف آج اسلام آباد میں جلسہ کر رہی ہے جس سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے۔
پریڈ گراؤنڈ میں آج ہونے والے جلسے میں 36 کنٹینرز کی مدد سے اسٹیج تیار کیا گیا ہے، مرکزی قیادت کے لیے خصوصی کنٹینر بنادیا گیا ہے، جلسے میں شرکت کیلئے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
نیوز سورس جیو نیوز