Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ہمسایہ ممالک کے اجلاس میں شرکت کیلئے چین روانہ

eAwazپاکستان

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چین کے اسٹیٹ قونصلر اور وزیر خارجہ وینگ یی کی خصوصی دعوت پر افغانستان سے متعلق ہمسایہ ممالک کے تیسرے اجلاس میں شرکت کے لیے چین روانہ ہوگئے۔

اس موقع پر ایک ویڈیو پیغام میں وزیر خارجہ نے کہا کہ چین میں بہت سی اہم اجلاس ہیں، پاکستان کے انیشی ایٹو ’پلیٹ فارم آف نیبرز‘ کہ جس میں افغانستان کے تمام ہمسایہ ممالک شامل ہیں، اس کا تیسرا اجلاس بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ پلیٹ فارم کے تحت اجلاس میں چین، پاکستان، ایران، افغانستان اور وسط ایشیائی ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اجلاس میں افغانستان کی صورتحال کا جائزہ لیں گے، وہاں کے امن و استحکام، معاشی ترقی، مواصلات کے منصوبوں پر تبادلہ خیال ہوگا اور مجھے امید ہے کہ یہ گفتگو سیر حاصل رہے گی۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہم نے چین، پاکستان اور افغانستان کے وزرائے خارجہ پر مشتمل سہ فریقی اجلاس کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

نیوز سورس ڈان نیوز