یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ لوگوں سے شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کا بائیکاٹ کرنے پر زور دے رہے ہیں۔ ایم یوگی کا کہنا ہے کہ ،کچھ نام نہاد بائیں ذہن کے فنکاروں اور مصنفین نے ملک مخالف بیانات دینا شروع کر دیے ہیں۔ بدقسمتی سے شاہ رخ خان ان میں سے ایک ہیں۔ یہ پہلی بار نہیں ہے۔ اس نے ماضی میں بھی اس طرح کی حرکتیں کی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’شاہ رخ خان کو یاد رکھنا چاہیے کہ اگر اکثریتی برادری ان کی فلموں کا بائیکاٹ کرتی ہے تو انہیں ایک عام مسلمان کی طرح سڑکوں پر گھومنا پڑے گا‘۔
اس کے علاوہ انہوں نے اداکار کا موازنہ ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید سے بھی کیا۔
یوپی کے ہندوانتہاپسند وزیراعلی شاہ رخ خان کوپاکستان جانے کا مشورہ بھی دے چکے ہیں۔