برطانیہ کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ سر جیرمی فلیمنگ نے بیان میں کہا کہ یوکرین میں روسی فوج نے غلطی سے اپنا ہی طیارہ مار گرایا۔ یوکرین میں لڑنے والے روسی فوجیوں کے حوصلے پست ہیں اور وہ احکامات پرعمل نہیں کررہے ہے۔
برطانوی انٹلیجنس چیف نے مزید کہا کہ یوکرین میں روس کے لئے صورتحال انتہائی خراب ہے لیکن صدرپوٹن کے مشیرانہیں سچائی بتاتے ہوئے ڈرتے ہیں۔ایسا لگتا ہے کہ روسی صدرنے یوکرین کے بارے میں غلط اندازہ لگایا تھا۔
انہوں نے کہا یوکرین میں روسی فوجی دلبرداشتہ ہیں ان کے پاس اسلحے کی کمی ہے اوروہ غصے اورمایوسی کے عالم میں اپنے ہی ہتھیار تباہ کررہے ہیں اوراحکامات ماننے سے انکارکررہے ہیں۔