گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کر لیا، پنجاب کابینہ تحلیل

eAwazپاکستان

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کر لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا استعفیٰ منظور ہونے کے بعد پنجاب کابینہ بھی تحلیل ہو گئی ہے۔

گورنر پنجاب نے نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے 2 اپریل کو اجلاس طلب کیا ہے، پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل بروز ہفتہ دن 11بجے طلب کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جگہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ نامزد کیا تھا جس کے بدلے میں مسلم لیگ ق نے تحریک عدم اعتماد میں حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان کیا تھا۔

نیوز سورس جیونیوز