امریکا: کیلیفورنیا میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک

eAwazاردو خبریں

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سکرامنٹو میں اتوار کی صبح ایک عوامی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں میں 6 افراد ہلاک اور دیگر 10 زخمی ہو گئے۔

خبر ایجنسی ‘اے پی’ کی خبر کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سکرامنٹو میں اتوار کی صبح ایک عوامی مقام پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیات کے سلسلے میں کیلیفورنیا کی پولیس ایک مشتبہ شخص کو تلاش کر رہی ہے، فائرنگ کے واقعے میں 6 افراد ہلاک اور دیگر 10 زخمی ہو گئے تھے۔

سکرامنٹو پولیس چیف کیتھی لیسٹر نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ پولیس تقریباً 2 بجے علاقے میں گشت کر رہی تھی جب علاقے میں فائرنگ کی آواز سنی گئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جب پولیس جائے وقوع پر پہنچی تو دیکھا کہ سڑک میں رش لگا ہوا ہے اور 6 افراد مردہ حالت میں زمین پر موجود تھے