عالیہ اور رنبیر کی شادی میں آنے والے اسٹار مہمانوں کی فہرست سامنے آگئی

eAwazفن فنکار

نامور بھارتی شوبز اسٹارز عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور سے متعلق یہ خبریں منظر عام پر آنے کے بعد کہ وہ شادی کرنے جارہے ہیں، اب ان کی شادی کی تقریب میں ممکنہ طور پر شرکت کرنے والے مہمان اسٹارز کی فہرست سامنے آگئی۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس جوڑی کی شادی کی تقریبات 13 سے 17 اپریل کے درمیان ممبئی میں ہی ہوں گی۔

تاہم اب ان کی شادی میں شریک ہونے والے مہمانوں کی فہرست بھی سامنے آئی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ اس شادی میں انڈسٹری کے بڑے نام کرن جوہر، سنجے لیلا بھنسالی، زویا اختر، مسابا گپتا، ورن دھاون، روہیت دھاون، ایان مکھرجی، ارجن کپور، منیش ملہوترا، اکنشا رانجن اور انوشکا رنجن نظر آئیں گے۔

اسی طرح یہ بھی خبریں منظر عام پر آئیں کہ سپر اسٹار شاہ رخ خان بھی اس شادی کی خوشیوں میں شامل ہوں گے۔

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی میں بھٹ اور کپور خاندان کے لوگ بھی موجود ہوں گے جن میں مہیش بھٹ اور مکیش بھٹ کے علاوہ کرشمہ کپور، کرینہ کپور اور سیف علی خان شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ رنبیر اور عالیہ کی ساتھی اداکارہ دیپیکا پڈوکون، آدیتیا چوپڑا، ارجن کپور، آدیتیا روئے بھی شادی کی تقریب میں نظر آئیں گے۔