آسٹریلیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد واحد ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دیدی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں قومی ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز اسکور کیے تھے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم نے ایک بار پھر قومی ٹیم کو سنبھالا اور 46 گیندوں پر 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 66 رنز بنائے تاہم انکے علاوہ پاکستان کوئی بلےباز قابلِ ذکر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا۔
دف کے تعاقب میں آسٹریلیا کا آغاز اچھا رہا، کپتان ایرون فنچ اور ٹریوس ہیڈ نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں نے 40 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، تاہم ہیڈ 26 رنز بناکر جلد وکٹ گنوا بیٹھے۔
کپتان ایرون فنچ نے اپنی کھوئی ہوئی فارم کو حاصل کرتے ہوئے 53 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، دیگر کھلاڑیوں میں جوش انگلس 24، مارک اسٹونس 23، مارکس لبوشین اور کیمرون گرین 2، 2 جبکہ شان ایبٹ بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے عثمان قادر اور شاہین شاہ آفریدی نے 2، 2 جبکہ حارث رؤف اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے افتخار احمد 13، خوشدل شاہ 24، آصف علی 3، حسن علی 10، فخر زمان، شاہین شاہ آفریدی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے تھے جبکہ اننگز کے اختتامی لمحات میں عثمان قادر نے جارحانہ بلےبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 18 رنز بنائے تھے۔
آسٹریلیا کی جانب سے نتھین ایلس نے 4، کیمرون گرین 2، شان ایبٹ اور ایڈم زمپا نے ایک ایک وکٹ حاصل کیں تھی۔
نیوز سورس ایکسپرس نیوز