امریکا نے پاکستان کی سیاست میں مداخلت کے روسی الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک سیاسی جماعت کے مقابلے میں دوسری سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرتے۔
روس نے پاکستان کے اندرونی معاملات میں امریکا کی جانب سے ’شرمناک مداخلت کی ایک اور مبینہ کوشش‘ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے تھا کہ امریکا نے ’نافرمان‘ عمران خان کو سزا دینے کی کوشش کی۔
امریکی محکمہ خارجہ ترجمان نے کہا کہ ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
امریکی اہلکار نے پاکستان میں موجودہ سیاسی بحران پر امریکی موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس تنازع میں ان کا کوئی بھی پسندیدہ نہیں ہے۔
اہلکار نے کہا کہ واشنگٹن "آئینی اور جمہوری اصولوں کی پرامن روایات کی حمایت کرتا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا نہیں چاہتا کہ حکمران اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان کشیدگی تشدد کا باعث بنے اور وہ پاکستانی آئین کے مطابق کسی بھی حل کی حمایت کرے گا۔
اس معاملے پر واشنگٹن کی غیرجانبداری کو مزید اجاگر کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ ہم ایک سیاسی جماعت کے مقابلے میں دوسری سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرتے، ہم قانون کی حکمرانی اور قانون کے تحت مساوی انصاف کے اصولوں کی حمایت کرتے ہیں۔
اس تنازع پر امریکا کا یہ بیان پچھلے امریکی بیانات سے زیادہ امور کا احاطہ کرتا ہے جہاں سابقہ بیان میں صرف الزامات کی تردید کی گئی تھی۔
نیوز سورس ڈان نیوز