خلیجی ملک کویت نے بھارتی کی آنے ایکشن ہارر فلم میں پاکستان اور مسلم مخالف مناظر دکھانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی نمائش پر ملک میں پابندی عائد کردی۔
بھارتی اخبار کے مطابق کویت نے تھلپتھی وجے چندر شیکھر المعروف ’وجے‘ کی آنے والی میگا بجٹ ایکشن تامل فلم ’بیسٹ‘ پر پابندی عائد کردی۔
رپورٹ میں فلمی تجزیہ نگار کی ٹوئٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ تامل فلم پر کویت کی وزارت اطلاعات نے پاکستان اور مسلم مخالف مناظر دکھانے پر پابندی عائد کی
فلم کو رواں ماہ 13 اپریل کو بھارت سمیت خلیجی ممالک اور دنیا کے دیگر ممالک میں ریلیز کیا جانا تھا
فلم میں مسلمانوں کو دہشت گردوں کے طور پر دکھایا گیا ہے اور بعض دہشت گردوں کا تعلق مبینہ طور پر پاکستان سے بھی دکھایا گیا ہے۔
تامل فلموں میں مسلسل مسلمانوں کو منفی اور دہشت گرد کرداروں میں دکھائے جانے پر جہاں کویت نے ’بیسٹ‘ فلم پر پابندی عائد کردی، وہیں تامل ناڈو مسلمان سیاسی جماعت نے بھی فلم پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے
تامل ناڈو مسلم لیگ پارٹی کے رہنما نے وجے کی فلم میں مسلمانوں کو دہشت گرد دکھانے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریاست بھر میں اس کی نمائش پر پابندی کا مطالبہ کیاterrorists