تحریک عدم اعتماد سبوتاژ کرنے کی کوشش توہین عدالت ہوگی، بلاول

eAwazپاکستان

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر آج حکومت نے تحریک عدم اعتماد کے جمہوری و آئینی عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی تو یہ دستور کی دوسری بار خلاف ورزی ہوگی۔

بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ تحریک عدم اعتماد کو سبوتاژ کرنے کی صورت میں وزیراعظم، صدر، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر نہ صرف آرٹیکل 6 کی دوسری بار خلاف ورزی کریں گے بلکہ توہین عدالت کے بھی مرتکب ہوں گے۔

واضح رہے کہ آج قومی اسمبلی کے ہونے والے اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، جس میں تحریکِ عدم اعتماد کی قرارداد چوتھے نمبر پر ہے۔