رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی سے قبل کرشنا راج بنگلہ روشنیوں سے سجا دیا گیا

eAwazفن فنکار

بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ جلد میاں بیوی بنیں گے۔ ممبئی میں ان کی شاندار شادی سے پہلے، باندرہ میں کپور کے کرشنا راج بنگلے کو روشنیوں سے سجا دیا گیا ہے۔

بنگلے کی کئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ جوڑے کی شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

رنبیر اور عالیہ کی شادی نے کافی دھوم مچا دی ہے۔ متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق، لیو برڈز رواں ہفتے ممبئی میں اپنے قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد کی موجودگی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ تاہم جوڑے نے ابھی تک اپنی شادی کے بارے میں باضابطہ طور پر کچھ نہیں بتایا۔

رنبیر کی والدہ، اداکارہ نیتو کپور نے حال ہی میں کہا کہ انہیں امید ہے کہ وہ جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔