سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل ریٹائرڈ مرزا اسلم بیگ، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد ہارون اسلم اور میجر جنرل ریٹائرڈ اعجاز حسین اعوان نے خود سے منسوب آڈیو کلپس کو قرار دیا ہے، جن میں پاکستان کی فوج اور اس کی اعلیٰ قیادت کے خلاف بیانات دیے گئے ہیں اور ان بیانات کو پاک فوج کے خلاف سازش قرار دیا ہے۔
ایک آڈیو پیغام میں جنرل ریٹائرڈ اسلم بیگ نے سوشل میڈیا پر زیر گردش آڈیو کلپس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں فوج اور اس کی اعلیٰ قیادت کے خلاف مجھ سے منسوب اور آزاد میڈیا پر منظر عام پر آنے والے مذموم اور مضحکہ خیز بیانات کی مذمت اور اسے مسترد کرتا ہوں۔
میجر جنرل ریٹائرڈ اعجاز حسین اعوان اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد ہارون اسلم نے بھی اسی طرح کے پیغامات جاری کیے اور خود سے منسوب سوشل میڈیا پر فوج کے خلاف آڈیو کلپس کی مذمت کی۔
جنرل ہارون اسلم نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اس طرح کے آڈیو کلپس کے ذریعے ایک ریٹائرڈ فوجی عہدیدار کو ’بدنام‘ کرنے کا عمل "انتہائی قابل مذمت” ہے اور دعویٰ کیا کہ اُن کی ذات سے منسوب کلپ ہندوستانی ٹیلی ویژن سے نکلا ہے۔
نیوز سورس ڈان نیوز