Prime Minister Shahbaz Sharif

وزیراعظم شہبازشریف کی معاشی ٹیم کو ہنگامی بنیادوں پر اصلاحات کا جامع لائحہ عمل تیارکرنے کی ہدایت

eAwazپاکستان

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے معاشی ٹیم کو ہنگامی بنیادوں پر اصلاحات کا جامع لائحہ عمل تیارکرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملکی معیشت کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب، زبیرعمر، عائشہ غوث پاشا، طارق محمود پاشا، بلال کیانی اور متعلقہ حکام شریک ہوئے۔
وزیراعظم کو وزارت خزانہ کی طرف سے موجودہ ملکی معیشت کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جب کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پریشان کن معاشی اشاریوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے معاشی ٹیم کو ہنگامی بنیادوں پر اصلاحات کا جامع لائحہ عمل تیارکرنے اور مہنگائی پرقابو پانےکیلئے بھی ترجیحی بنیادوں پراقدامات کرنے کی ہدایات دیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پاکستان کو معاشی لحاظ سے مستحکم بنانےکیلئے ہنگامی اقدامات کیے جارہے ہیں، ہرصورت عام آدمی کی معاشی حالت بہترکرنے کیلئے اقدمات کیےجائیں۔