قاہرہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ 44 واں فلم فیسٹیول 13 سے 22 نومبر 2022 تک منعقد ہوگا۔
عرب نیوز کے مطابق ایوارڈ یافتہ فلموں کی نمائش انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے دوران قاہرہ اوپیرا ہاؤس میں کی جائے گی۔
فلمیں 15 مئی سے 15 اگست تک ہونے والی سالانہ تقریب کے لیے رجسٹریشن کر سکیں گی۔
معروف مصری اداکار اور فیسٹیول کے صدر حسین فہمی نے ایک بیان میں کہا کہ 44ویں فلم فیسٹیول کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں اور ہم امید کر رہے ہیں کہ یہ ایڈیشن فیسٹیول کی میراث کے مطابق شہرت حاصل کرے گا۔
فیسٹیول کے ڈائریکٹر عامر رمسیس نے کہا کہ "ہم نے پروگرامنگ ٹیم کے ساتھ مل کر اس سال متوقع اہم فلموں پر توجہ مرکوز کی ہے اور فلموں کے معیار کا ہر ممکن طریقے سے جائزہ لیا جائے گا”۔
گزشتہ سال کے قاہرہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے 43ویں ایڈیشن میں 63 ممالک کی 98 فلمیں پیش کی گئیں۔
فلموں کے 27 ورلڈ پریمیئرز، سات بین الاقوامی پریمیئرز، 44 مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقی پریمیئرز اور 15 عرب پریمیئرز ہوئے۔
گزشتہ سال فلم فیسٹیول کے 2021 ایونٹ کے لیے 40 ہزار سے زائد ٹکٹس فروخت ہوئے تھے جب کہ عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ سال یہ تعداد کم تھی۔
میلے میں معروف مصری اداکارہ نیلی کو کیریئر اچیومنٹ ایوارڈ اور مصری اداکار کریم عبدالعزیز کو فتن حمامہ ایوارڈ دیا گیا۔