روسی جنگی جہاز کو آگ لگنے سے شدید نقصان

eAwazاردو خبریں

روسی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ بحیرہ اسود میں روسی جنگی جہاز کو گولہ بارود میں آگ لگنے سے شدید نقصان پہنچا ہے۔

غیرملکی خبر رساں اداے کے مطابق روسی وزارت دفاع نے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

روسی وزارت دفاع کا یہ بھی کہنا تھا کہ جہاز کے تمام عملے کو محفوظ طریقے سے نکال لیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق روسی جنگی جہاز یوکرین پر بحری حملے کی قیادت کرنے والے بیڑے کا حصہ ہے۔

دوسر جانب یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اپنے 2 کروز میزائلوں سے روسی جہاز کو نشانہ بنایا۔