Abdul Sattar Edhi's widow and Balqis Edhi Foundation Chairperson Balqis Edhi has passed away.

بلقیس ایدھی فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن معروف سماجی کارکن بلقیس ایدھی انتقال کرگئیں

eAwazپاکستان

عبدالستار ایدھی کی بیوہ اور بلقیس ایدھی فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن معروف سماجی کارکن بلقیس ایدھی انتقال کرگئیں

 پاکستان کے معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی بیوہ اور بلقیس ایدھی فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن بلقیس ایدھی 74 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئیں۔

عبدالستار ایدھی کے صاحبزارے فیصل ایدھی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بلقیس ایدھی کا انتقال ہوگیا ہے، نماز جنازہ اعلان کچھ دیر بعد کیا جائے گا۔

فیصل ایدھی نے بتایا کہ وہ چند روز سے علیل تھی اور جمعے کی شام حالت بگڑنے پر بلقیس ایدھی کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

انہیں رواں ہفتے کے شروع میں ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا.

ایدھی فاؤندیشن کے ترجمان محمد بلال نے اس وقت بتایا تھا کہ وہ صحت میں بہتری تک مزید چند روز ہسپتال میں موجود رہیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بلقیس ایدھی کا دل کا عارضہ ہے اور اس سے قبل دو مرتبہ بائی پاس بھی ہوچکا ہے۔

عبدالستار ایدھی کی بیوہ اور بلقیس ایدھی فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن بلقیس ایدھی انتقال کرگئیں

عبدالستار ایدھی کی بیوہ اور بلقیس ایدھی فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن بلقیس ایدھی انتقال کرگئیں

بلقیس ایدھی سماجی کارکن
بلقیس بانو ایدھی عبد الستار ایدھی کی بیوہ، ایک نرس اور پاکستان میں گزشتہ 6 دہائیوں سے فعال ترین مخیر حضرات میں سے ایک تھیں اور بلقیس ایدھی فاؤنڈیشن کی سربراہ تھیں۔

ان کے فلاحوں کاموں میں ایدھی ہومز اور ملک بھر میں ایدھی مراکز میں جھولا بھی شامل ہے، جس کے ذریعے ہزاروں لاوارت بچوں کی جانیں بچالی گئیں۔

مادر پاکستان کہلانے والی بلقیس ایدھی 1947 میں کراچی میں پیدا ہوئیں۔

انہوں نے بلقیس ایدھی فاؤنڈیشن کی سربراہ کی حیثیت سے اپنے شوہر کے ساتھ خدمات عامہ کے لیے 1986 رومن میگسیسی اعزار (ریمون میگسیسے ایوارڈ)  حاصل کیا۔

حکومت پاکستان نے انہیں ان کی خدمات پر ہلال امتياز سے نوازا جبکہ بھارتی لڑکی گیتا کی دیکھ بھال کرنے پر بھارت نے انہیں 2015 میں مدر ٹریسا ایوارڈ سے نوازا تھا۔

گزشتہ برس ایک بین الاقوامی ادارے نے انہیں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے نمائندے پروفریسر یانگھی لی اور امریکی سائنس دان اسٹیفن سولڈز کے ہمراہ ‘دہائی کی شخصیت’ قرار دیا تھا۔