The Prime Minister has removed Punjab Governor Omar Sarfraz Cheema

وزیراعظم نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹادیا

eAwazپاکستان

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری صدر مملکت کو بھیج دی ہے، وزیر اعظم نے صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئےگورنر کو عہدے سے ہٹایا ہے۔

گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران جب صحافیوں نے انہیں عہدے سے ہٹائے جانے سے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا کہ مجھے اس طرح سے نہیں ہٹایا جاسکتا، ابھی صرف سمری بھیجی گئی ہے جس کے بعد صدر مملکت کے پاس سمری پر دستخط کرنے کے لیے 15دن کا وقت ہوتا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاق کی جانب سے یہ اقدام اس لیےکیا گیا ہےکہ عمر سرفراز چیمہ نے آج گورنر ہاؤس میں نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے حلف برداری کی تقریب مؤخر کروادی تھی۔

عمر چیمہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا کہ ابھی نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کی تقریب نہ منعقد کی جائے۔

خیال رہے کہ عمر سرفراز چیمہ کو چوہدری سرور کے بعد رواں ماہ ہی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے گورنر پنجاب نامزد کیا گیا تھا۔